مصنوعات کی اقسام اور مشینری:

Spindles کی ابتدائی مقدار 17280 تھی جو کہ بڑھ کر اب 22128 Spindles ہوگئی ہے جو کہ معیار میں سب سے بہترین یارن ہے۔ ہماری پراڈکٹ سو فیصد کاٹن یارن، NE10/1-NE40/1 سے NE10/2-NE40/2 ہوگئی ہے۔ ہم نے چودہ ملین پونڈ کاٹن کے دھاگے کی سالانہ پیدوار دے کر اپنے آپ کو اس فیلڈ کا ماہر ثابت کیا ہے۔ ہماری مصنوعات میں سنگل یا ڈبل، COMBED یا Carded، Waxed/un-waxed اور Knitting Twist / Weaving Twist Yarn شامل ہیں۔ ہم اپنی مصنوعات کے لیے بہترین مقامی اور درآمد شدہ کپاس کا استعمال کرتے ہیں۔

آپریٹنگ سہولیات:

ہماری مصنوعات کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ بین الاقوامی منڈیوں کو برآمد کیا جاتا ہے جس میں امریکہ، یورپ، چائنہ، ہانگ کانگ، کوریا اور تائیوان شامل ہیں۔ ہمارا سب سے مشہور برانڈ Leopard ہے جس کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔

کمپنی ہر گانٹھ پر ایک ملازم کو تعینات کرتی ہے جو کہ ہاتھ سے اُس گانٹھ کو کھولتا ہے اور پھر لوپ ٹیکس سے کاٹن یا کپاس کو گزارا جاتا ہے جس کا مقصد یارن میں موجود آلودگی کو کم سے کم کر کےعالمی معیار کے برابر لایا جائے۔ اپنے اعلیٰ درجے کی پیدوار کے معیارکو برقرار رکھنے کے لیے ہماری کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے تحت اپنے آپ کو Update رکھتی ہے۔ اس مقصد کے پیش نظر کمپنی نےTrutzschler TC-03  کارڈ مشین اور آٹو لیولر مشین Rieter RSB-D-22 سے لیس کیا ہے۔ جو کہ اس بات کی یقین دہانی کراتی ہیں کہ یارن بہت کم کائونٹ ویری ایشن کے ساتھ پیدا ہورہاہے۔ مزید یہ کہ ہمارے وائنڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں Schlafhorst 338 RM Auto Cones موجود ہے۔

ہماری کمپنی سخت کوالٹی کنٹرول کے طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہماری مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں متعارف کروانے کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

Blow Room: Trutzschler
Contamination Sorter: Loptex
Cards: Trutzschler TC-03
Breaker Drawing: Toyota DX-8
Finisher Drawing: Rieter RSB-D 30 & Rieter RSB-D 35
Simplex: Toyota FL 16 & Toyota FL 100
Ring Frames: Toyota & EJM 168
Autocone / Winding: Schlafhorst 338-RM