حفاظت، سلامتی، صحت اور ماحولیاتی کارکردگی، سجاد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی انفرادیت ہے جو کہ اس کی مستقل ترقی کی ضمانت ہے۔ حفاظت اور ماحولیاتی طرزِ عمل ہماری پیداوار کی سہولیات کی سب سے اولین ترجیحات ہیں۔ یہ مستقل بہتری اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ ضروریات کی تکمیل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

باقاعدہ سیفٹی یا حفاظتی اقدامات اور ماحولیاتی آڈٹ کی بدولت ہمارے ملازمین بالکل محفوظ ہیں اور وہ کمیونیٹیز جو ہماری سہولیات کے ارد گرد ہیں۔ ہم اپنے کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنا کر اپنے ملازمین کی حفاظت کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔