کارپوریٹ پروفائل

سجاد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ آئی ایس ا و 9001 سرٹیفیکیشن کے ساتھ ایک بہت تیزی سے ترقی کرنے والی سپننگ کمپنی ہے جو کہ 1984 کے کمپنیز آرڈیننس کے تحت 12 جون 1988 کو معرض وجود میں آئی۔ اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔ یہ کمپنی اعلیٰ معیار کے COMBED اور CARDED یارن بنانے میں مصروف عمل ہے۔ کمپنی کا رجسٹرڈ دفتر، 19-B آف ظفر علی روڈ ، گلبرگ 5، لاہور میں واقع ہے۔

اوپریٹنگ فسیلیٹی

J_20_air-jet_spinning_machine_Press__56425

کمپنی کا آپریٹنگ پلانٹ جمبر کلاں، تحصیل چونیاں، 64 کلومیٹر ملتان روڈ ،ضلع قصور،  پر واقع ہے۔ کمپنی بڑی کامیابی کے ساتھ ابتدائی Spindles جو کہ 17280 تھے ، سے 22128 Spindles تک پہنچ چکی ہے ۔ جس کی بدولتNE10/1-NE40/1 سےNE10/2-NE40/2 کی رینج کا اعلیٰ معیار کا COMBED  اور Carded یارن بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔ ہمارا یقین TQM کے نئے طریقوں اور جدید مشینری کے استعمال سے بہترین  معیار کی مصنوعات کی پیداوار ہے۔

ہمارے ہاں اعلیٰ تربیت یافتہ ملازمین کی کوششوں سے، ہر قسم کا یارن اعلیٰ ترین معیار کی یقین دہانی کے ساتھ بروقت ترسیل کی سہولت، فوری میسر آنے والی رہنمائی  کے ساتھ دستیاب ہے۔

یہ ہمارے کلائنٹس کا اعتماد ہی ہے کہ جس کے مرہون منت ہم اپنے رتبے ، وابستگی اور امتیاز کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی درجات پر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ خداوند تعالیٰ کے فضل سے آپ کا تعلق ایک کسٹمر یا پھر سپلائیر کے طور پر ہمارے لیے ایک سرمایہ کار کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس وابستگی کو مربوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

-