خوش آمدید

انگریزیاردو

J_20_air-jet_spinning_machine_Press__56425

کمپنی پروفائل

سجاد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ آئی ایس ا و 9001 سرٹیفیکیشن کے ساتھ ایک بہت تیزی سے ترقی کرنے والی سپننگ کمپنی ہے جو کہ 1984 کے کمپنیز آرڈیننس کے تحت 12 جون 1988 کو معرض وجود میں آئی۔ اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔ یہ کمپنی اعلیٰ معیار کے COMBED اور CARDED یارن بنانے میں مصروف عمل ہے۔ بیورو ویریتاس نے سجاد ٹیکسٹائل کو UKAS کوالٹی مینیجمنٹ سرٹیفائیڈ کیا ہے۔ کمپنی کا آپریٹنگ پلانٹ جمبر کلاں، تحصیل چونیاں، ضلع قصور، 64 کلومیٹر ملتان روڈ پر واقع ہے۔ کمپنی ابتدائی 17280 Spindles سے 22128 Spindles کی کپیسٹی حاصل کر چکی ہے جس کی بدولت NE10/1-NE40/1        سے NE10/2-NE40/2 کی رینج کا اعلیٰ معیار کا COMBED  اور Carded یارن بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ جو کہ نہ صرف مقدار میں زیادہ ہے بلکہ معیار میں بھی پہلے سے برتر ہے۔ ہمارا یقین TQM کے نئے طریقوں اور جدید مشینری کی بدولت اعلیٰ معیار کی مصنوعات بنانے پر مبنی ہے۔

ہمارا اعلیٰ تربیت یافتہ سٹاف، ہمارے کلائنٹس کو فوری رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ کنسائنمنٹس کی بروقت ڈلیوری کے ساتھ ساتھ یارن کے اعلیٰ معیارکو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرواتاہے۔

مشن سٹیٹمنٹ

 

ہمارا ہدف ان بلندیوں کو چھونا ہے جن کو پہلے کبھی کسی نے نہ چھوا ہو اور اُس افق کی دریافت کرنا ہے جہاں پہلے کبھی کوئی نہ پہنچ سکا ہو۔

ہم ہائی ٹیک مشینری اور ٹیکنالوجی کے حصول سے سازگار تقابلی ماحول میں زیادہ سے زیادہ بڑھوتری کے خواہاں ہیں۔
ہمارا دوسرا اہم مقصد پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے مینیجرز اور ہنرمند تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دے کر اپنی مصنوعات اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ اپنی پراڈکٹس کی سیلز بہتر کرنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کی بھرپور دریافت کرنا ہے۔